سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(406) اسلام میں نماز کی امامت کرانے کی شرائط

  • 24416
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 542

سوال

(406) اسلام میں نماز کی امامت کرانے کی شرائط

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اسلام میں نماز کی امامت کرانے کی کیا شرائط ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم    نے فرمایا جو قرآن مجید کا زیادہ ماہر ہو، وہ امامت کرائے۔ اگر قرآن میںبرابر ہوں تو جو حدیث میں زیادہ ماہر ہو ۔ اگر حدیث میں بھی برابر ہوں تو جس نے پہلے ہجرت کی ہو ، اگر ہجرت میں بھی برابر ہوں تو جو عمر میں بڑا ہو اور جہاں کسی کے اختیارات ہوں وہاں دوسرا امامت نہ کرائے اور نہ اس کی عزت کی جگہ میں بیٹھے مگراس کے اذن سے۔ صحیح مسلم،بَابُ مَنْ أَحَقُّ بِالْإِمَامَۃِ ،رقم:۶۷۳

مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ ہو! فتاویٰ اہلحدیث (۲/ ۲۰۵،۲۰۶)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:366

محدث فتویٰ

تبصرے