سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(404) سگریٹ پینے اور داڑھی کٹوانے والے امام کے پیچھے نماز

  • 24414
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 530

سوال

(404) سگریٹ پینے اور داڑھی کٹوانے والے امام کے پیچھے نماز

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر ایک عالم دین کہے کہ (۱) میں سگریٹ پیتا ہوں(۲) داڑھی کٹواتا اور سیاہ کرتا ہوں(۳) ٹیلیویژن دیکھنا اور رکھنا میری مجبوری ہے یعنی اس کے بغیر میرا گزارہ نہیں۔

کیا ایسے عالم کو مسجد میں امامت و خطابت کے فرائض ادا کرنے کے لیے رکھنا جائز ہے یا نہیں؟ جواب قرآن وسنت کے مطابق دیں۔جزاکم اﷲ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذکور بالا قباحتوں (بُری عادات)سے متصف مولانا صاحب کو مسجد میں امامت و خطابت کے لیے مقرر نہیں کرنا چاہیے۔ ’’دارقطنی‘‘ میں حدیث ہے:’’اپنے امام بہتر لوگوں کوبنایا کرو۔‘‘

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:365

محدث فتویٰ

تبصرے