سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(396) مقتدی کا امام کے مصلّٰی پر سنتیں پڑھنا

  • 24406
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1184

سوال

(396) مقتدی کا امام کے مصلّٰی پر سنتیں پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مقتدی امام کے مصلّٰی پر سنتیں پڑھ سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بعد از جماعت مصلّٰیٔ امامت پر کھڑے ہو کر مقتدی کے لیے سنتیں یا نوافل پڑھنے میں کوئی حرج نہیں، کسی حدیث میں ممانعت وارد نہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ مسجد کے ہر حصے پر نما زی کے لیے نماز پڑھنا مباح ہے، جس میں جائے امامت یا مصلّٰیٔ امامت بھی شامل ہے۔ ہاں البتہ مشاہدہ ہے کہ بعض لوگوں کے نزدیک جائے نماز سے زیادہ مفروش ( مصلّٰی) کی تعظیم ہے۔ جب تک مصلیٰ بچھا رہے عظمت قائم ہے۔ جب اٹھا لیا تو کوئی بھی اس جگہ کی پرواہ نہیں کرتا ۔گویا کہ ان جہلاء کے نزدیک اصل عزت مفروش دری وغیرہ کی ہے، نہ کہ جائے اِمامت کی۔ یہ ایک لا یعنی فعل ہے ۔ شرع میںاس کی کوئی دلیل نہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:357

محدث فتویٰ

تبصرے