سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(395) علالت کی وجہ سے مقلدین کے پیچھے نماز پڑھنا

  • 24405
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 555

سوال

(395) علالت کی وجہ سے مقلدین کے پیچھے نماز پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نمازی بیمار یا کمزور ہے یا موسم شدید ہے اہلِ حدیث کی مسجدیں دور ہیں۔ مقلدین حنفی دیوبندی کی مسجد قریب ہے ان حالات میں نمازی کو حنفی ، دیوبندی امام کے پیچھے(باجماعت) نماز پڑھنے کو ترجیح دینا چاہیے یا اکیلے اپنے گھر یا دوکان میں نماز پڑھنے کو۔ یاد رہے کہ عام نمازی کو دیوبندی امام یا مقتدی ، منفرد یا باجماعت نماز پڑھنے سے نہ منع کرتے ہیں نہ کوئی رکاوٹ و بحث کرتے ہیں مگر اس خاص نمازی کو انھوں نے کہہ رکھا ہے کہ جب آپ ہماری مسجد میں آکر یا ہمارے پیچھے نماز پڑھیں تو ہماری طرح پڑھا کریں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسنون طریقہ سے بامر مجبوری دیوبندی امام کی اقتداء میں نماز پڑھی جا سکتی ہے، لیکن اصل یہ کہ باجماعت نماز کا اہتمام علیحدہ کیا جائے۔ چاہے وہ گھر میں ہویا کسی اور مناسب مقام پر۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:357

محدث فتویٰ

تبصرے