سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(394) دیوبند امام کے پیچھے نماز پڑھنا

  • 24404
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1103

سوال

(394) دیوبند امام کے پیچھے نماز پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں ایک ایسے علاقے میں رہائش پذیر ہوں ،جہاں کوئی بھی اہلحدیث مسجد نہیں ہے۔ گھر کے نزدیک دو مساجد ہیں ان میں سے ایک کا تعلق مکتب دیوبند سے ہے اوردوسری کا تبلیغی جماعت سے۔ آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ کیا میں ان مساجد میں ان کے اماموں کے پیچھے باجماعت نماز ادا کرسکتا ہوں کہ نہیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تقلیدِ شخصی کو شرعی حکم سمجھنے والے کو مستقلاً امام نہیں بناناچاہیے، کیونکہ اس صورت میں یہ اہل بدعت سے شمار ہو سکتا ہے، اور اہلِ بدعت کی اقتداء کو مستقل طور پر اختیار نہیں کیا جاسکتا۔ البتہ ان کی اقتداء میں نماز پڑھنے کا موقع آجائے تو نماز ہو جائے گی۔ صحیح بخاری کے’’ترجمۃ الباب‘‘میں حضرت حسن بصری رحمہ اللہ  کا قول ہے:’’ صَلِّ وَ عَلَیهِ بِدعَتُهٗ ‘‘  یعنی ’’تو بدعتی کی اقتداء میں نماز پڑھ لے۔ اس کی بدعت کا وبال اس کی جان پر ہے۔‘‘

یاد رہے کہ بدعت مُکَفِّرَة کفر تک لے جانے والی یا مُخرِج عَنِ المِلَّۃ (ملت سے نکال دینے والی)کسی امام میں پائی جائے تو اس کے پیچھے نماز قطعاً نہیں ہو گی۔ جیسے کوئی قرآن کو کلامِ الٰہی کے بجائے مخلوق سمجھتا ہے یا ذاتِ الٰہی کی صفات کو مخلوق پر قیاس کرتا ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔

لہٰذا سائل کو چاہیے کہ حتی المقدور اپنی باجماعت ادائیگیٔ نماز کا علیحدہ بندوبست کرے۔ اس کے لیے کوئی بھی مناسب جگہ مقرر ہو سکتی ہے، چاہے گھر میں ہی کیوں نہ ہو۔ حدیث میں ہے:

’ وَ جُعِلَت لِیَ الاَرضُ مَسجِدًا وَ طَهُورًا ‘صحیح البخاری،بَابُ قَولِ النَّبِیِّ ﷺ: جُعِلَت لِی …الخ، رقم:۴۳۸، صحیح مسلم،باب جُعلت لی الأرض مسجدًا وطهورًا ،رقم: ۵۲۱

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:356

محدث فتویٰ

تبصرے