سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(390) گھر میں سپیکر کی آواز پر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا

  • 24400
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 623

سوال

(390) گھر میں سپیکر کی آواز پر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے گھر سے تھوڑے فاصلے پر مسجد ہے جہاںجمعہ کی نماز سپیکر لگا کر پڑھتے ہیں، میری والدہ گھر میں سپیکر کی آواز پر امام کی اقتداء میں نماز پڑھتی ہیں۔ یعنی وہ ظہرکی نماز ادا نہیں کرتیں۔ کیا اس طرح کرنا درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

گھر میں امام مسجد کی اقتداء میں جمعہ یا کوئی دوسری نماز نہیں پڑھنی چاہیے۔ کیونکہ فاصلہ زیادہ ہے جس سے اقتداء میں خلل واقع ہونے کا اندیشہ ہے۔ لہٰذا گھر میں بمطابق عادت اپنی تمام نمازیں الگ پڑھنی چاہئیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:354

محدث فتویٰ

تبصرے