سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(387) سپیکر پر نماز پڑھانا درست عمل ہے؟

  • 24397
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 600

سوال

(387) سپیکر پر نماز پڑھانا درست عمل ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حنفی کہتے ہیں کہ امام یا مکبّر کی آواز پر ہی امام کی اقتدا کرنی چاہئے۔ جس نے تکبیر تحریمہ یا دیگر تکبیرات اور رکوع سجدہ لاوڈ سپیکرکی آواز پر کیا، اس کی نماز فاسد ہوجائے گی،کیونکہ سپیکر بذاتِ خود امام کی اقتدا کی صلاحیت نہیں رکھتا اور جو نماز میں داخل نہ ہو، اس کی آواز پر عمل کرنے سے نماز فاسد ہوجاتی ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سپیکر پر نماز پڑھانا درست عمل ہے ، کیونکہ یہ محض آواز کے دور تک پہنچانے کا ایک آلہ ہے جو معاون کی حیثیت رکھتا ہے، اصل اقتدا تو امام یا سامع ہے۔ اس کے جواز میں کوئی کلام نہیں ہونی چاہئے ، آج کل معتدل احناف کا عمل بھی اسی پر ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:352

محدث فتویٰ

تبصرے