سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(384) لیٹ آنے والے دوسری جماعت کروا سکتے ہیں؟

  • 24394
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 556

سوال

(384) لیٹ آنے والے دوسری جماعت کروا سکتے ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اصل جماعت ہو گئی ہے۔ لیٹ آنے والوں کو دوسری جماعت کروانی چاہیے۔ یا اپنی اپنی پڑھ لیں؟ پہلی جماعت اور دوسری جماعت کے اجر میں کیا فرق ہو گا؟ اس طرح تیسری اور چوتھی کب تک اور جماعتیں کروائی جا سکتی ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پہلی جماعت کے فوت ہونے کی صورت میں دوسری کا جواز احادیث سے ثابت ہے۔ ملاحظہ ہو! (ترجمۃ الباب)صحیح بخاری ۔ اصل اجر و ثواب تو پہلی جماعت کے لیے ہے ۔ شرعی عُذر کی صورت میں پیچھے رہ گیا ہو، تو اﷲ پورا ثواب مرحمت کردیں گے۔ طویل سلسلہ جماعات کا بھی یہی حکم ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:351

محدث فتویٰ

تبصرے