سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(380) دوسری جماعت کا ثواب بھی پہلی کے برابر ہے؟

  • 24390
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 673

سوال

(380) دوسری جماعت کا ثواب بھی پہلی کے برابر ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اکثر اہلِ حدیث مساجد میں جماعت کے بعد آنے والے حضرات اپنی دوبارہ جماعت کراتے ہیں۔ کیا یہ لوگ پہلی جماعت کے برابر ثواب کے مستحق ہیں۔ نیز ایک نماز کے لیے زیادہ سے زیادہ ایک ہی مسجد میں کتنی بار جماعت سے نماز ادا کی جا سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بلاعذر پہلی جماعت سے غیر حاضر نہیں رہنا چاہیے اس کا ثواب زیادہ ہے۔ کیونکہ یہ اصل ہے بعد میں جماعت کرانے والے بھی اجر و ثواب سے محروم نہیں رہیں گے جماعتوں کی تعداد کی کوئی حد بندی نہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:350

محدث فتویٰ

تبصرے