السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ٹیلی ویژن میں اقامت اس طرح سنی: حَیَّ عَلَی الصَّلَاةِ۔ حَیَّ عَلَی الفَلَاحِ (اَلصَّلٰوة کے ۃ کے نیچے ایک زیر پڑھنا) قَد قَامَتِ الصَّلٰوةُ، قَد قَامَتِ الصَّلٰوةُ۔ (پہلے اَلصَّلٰوۃُ کو الصلٰت یعنی ۃ کو ساکن ت کی طرح پڑھنا) کیا مذکورہ الفاظ اسی طرح پڑھنے چاہئیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اقامت کے کلمات کی اس طرح ادائیگی کا اعرابی حالت کے اعتبار سے محض جواز ہے۔ ورنہ اصلاً سماع میں وقف ہے۔ عون المعبود:۱؍ ۱۸۸
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب