سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(376) اقامت اکہری یا دوہری

  • 24386
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1518

سوال

(376) اقامت اکہری یا دوہری

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گزارش ہے کہ ترمذی کی ایک حدیث جس کو احناف حضرات اپنی اذان و اقامت کی دلیل کے طور پر پیش کرتے ہیں کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ اگر ضعیف ہے تو اس کا ضعف کیا ہے امید ہے کہ جواب با دلیل ہو گا:

’ بَابُ مَا جَاءَ اَنَّ الاِقَامَةَ مَثنٰی مَثنٰی حَدَّثَنَا اَبُو سَعِیدٍ نِ الاَشَجُّ ثَنَا عُقبَةُ بنُ خَالِدٍ عَنِ ابنِ اَبِی لَیلٰی، عَن عَمرٍو بنِ مُرَّةَ، عَن عَبدِ الرَّحمٰنِ بنِ اَبِی لَیلٰی، عَن عَبدِ اللّٰهِ بنِ زَیدٍ قَالَ: کَانَ اَذَانُ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ شُفعًا، شُفعًا فِی الاَذَانِ، وَالاِقَامَةِ ‘سنن الترمذی، اابواب الصلوٰة، بَابُ مَا جَاء َ أَنَّ الإِقَامَةَ مَثْنَی مَثْنَی، رقم:۱۹۴


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس باب کے تحت بذاتِ خود امام ترمذی رقمطراز ہیں: وَعَبدُ الرَّحمٰنِ بنُ اَبِی لَیلٰی لَم یَسمَع مِن عَبدِ اللّٰهِ بنِ زَیدٍ ‘سنن الترمذی مع تحفۃ الاحوذی:۵۸۱/۱ یعنی عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کا عبد اﷲ بن زید سے سماع ثابت نہیں۔ محدث مبارکپوری رحمہ اللہ  فرماتے ہیں:

’ وَحَدِیثُ اِفرَادِ الاِقَامَةِ اَصَحُّ، وَ اَثبَتُ۔ وَ قَد ثَبَتَ بِطَرِیقَینِ صَحِیحَینِ ، عَن عَبدِ اللّٰهِ بنِ زَیدٍ اِفرَادُ الاِقَامَةِ ‘تحفة الاحوذی:۵۸۰/۱

یعنی افراد اقامت کی حدیث زیادہ صحیح اور زیادہ ثابت ہے۔

عبد اﷲ بن زید رضی اللہ عنہ سے ’’صحیحین‘‘ کے دو طریقوں میں افرادِ اقامت ثابت ہے۔ مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! تحفۃ الاحوذی۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:341

محدث فتویٰ

تبصرے