سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(363) کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کی صف بندی کس طرح کرے

  • 24373
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 768

سوال

(363) کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کی صف بندی کس طرح کرے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کرسی استعمال کرنے کی حالت میں اگر کھڑا ہو کر قیام کرے تو کرسی کا پچھلا حصہ ہی صف کی سیدھ میں ہوتا ہے اور نمازی کو صف سے آگے کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ ایک مولوی صاحب نے اس طرح قیام کرنے والے نمازی کو بیٹھنے کا حکم دیا کہ نمازی کا صف کی سیدھ میں ہونا واجب ہے۔ ایسی صورت میں نمازی کیا کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کوشش کرنی چاہیے کہ صف بندی میں خلل واقع نہ ہو۔ معمولی خلل کا کوئی حرج نہیں۔﴿فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا استَطَعتُم﴾ایسی صورت میں قیام کرنا چاہیے۔ کیونکہ قیام کو زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ لیکن اصل یہ ہے کہ مریض کرسی کے بجائے زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھے۔ احادیث سے یہ ثابت شدہ شکل ہے۔ بیٹھنے میں جو صورت اختیار کرسکتا ہے کرلے۔ اس میں وسعت ہے۔ کرسیوں پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کی رسم ختم کردینی چاہیے۔ ساری خیر اسی میں ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:334

محدث فتویٰ

تبصرے