سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(354) صف مکمل ہونے پر اکیلا شخص کہاں کھڑا ہو؟

  • 24364
  • تاریخ اشاعت : 2024-10-27
  • مشاہدات : 654

سوال

(354) صف مکمل ہونے پر اکیلا شخص کہاں کھڑا ہو؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر جماعت کھڑی ہو اور پہلی صف مکمل ہو چکی ہو تو بعد میں آنے والے کو کیا کرنا چاہیے ؟ کیا کسی آدمی کو پیچھے کھینچا جا سکتا ہے کہ نہیں؟ اگر کھینچا جا سکتا ہے تو بتائیں کہ درمیان سے یا ایک طرف سے اگر آدمی کو پیچھے کھینچنے کے بغیر نماز اکیلے ہی پڑھ لی جائے تو وہ نماز بعد میں دہرانا پڑے گی یا کہ ہو جائے گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جماعت کے ساتھ بعد میں ملنے والا صف میں سے جہاں سے ممکن ہو آدمی پیچھے کھینچ لے اکیلا نہ پڑھے ممنوع ہے۔ اس سلسلہ میں میرا ایک تفصیلی فتوٰی اور برادرِ محترم قاری نعیم الحق نعیم صاحب کا مضمون مزید وضاحت سے ہفت روزہ ’’ الاعتصام‘‘ کے ایک ہی شمارہ میں چند ماہ قبل طبع ہو چکے ہیں ۔مزید بسط (تفصیل) کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:327

محدث فتویٰ

تبصرے