سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(340) دو آدمی جماعت کے ساتھ نماز ادا کریں تو امام کا ساتھ والے سے ایک قدم آگے کھڑا ہونا

  • 24350
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 607

سوال

(340) دو آدمی جماعت کے ساتھ نماز ادا کریں تو امام کا ساتھ والے سے ایک قدم آگے کھڑا ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دو آدمی جماعت کے ساتھ نماز ادا کریں تو کیا امام ساتھ والے سے ایک قدم آگے کھڑا ہو یا کہ بالکل برابر ٹخنے کے ساتھ ٹخنہ ملا کر کھڑا ہو ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس حالت میں مقتدی اور امام دونوں ٹخنے ملا کر برابر کھڑے ہوں۔ تقدیم و تاخیر کا کوئی ثبوت نہیں۔ امام بخاری رحمہ اللہ  نے اپنی ’’صحیح‘‘ میں ابن عباس رضی اللہ عنہما  کی روایت ’ بِتُّ فِی بَیتِ خَالَتِی مَیمُونَة‘ پر یوں تبویب قائم کی ہے: بَابُ یَقُومُ عَن یَمِینِ الاِمَامِ بِحِذَائِهٖ سِوَاءً اِذَا کَانَا اثنَینِ ‘

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:315

محدث فتویٰ

تبصرے