سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(330) نماز پڑھتے ہوئے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام سن کر درود بھیجنا چاہیے یا نہیں؟

  • 24340
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 562

سوال

(330) نماز پڑھتے ہوئے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام سن کر درود بھیجنا چاہیے یا نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز پڑھتے ہوئے اگر دوسری مسجد سے اذان کی آواز آئے، تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم   کے نام کے جواب میں درود بھیجنا چاہیے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بظاہر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کی مطلق احادیث کی بناء پر دورانِ نماز بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم    کا اسم گرامی سُن کر درود پڑھنے کا جواز معلوم ہوتا ہے۔ سماع چاہے داخلی ہو یا خارجی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ (واﷲ اعلم بالصواب و علمہ اتم)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:310

محدث فتویٰ

تبصرے