سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(328) حالت نماز میں خواتین چہرہ چھپا کر رکھیں یا کھلا رکھ سکتی ہیں؟

  • 24338
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 796

سوال

(328) حالت نماز میں خواتین چہرہ چھپا کر رکھیں یا کھلا رکھ سکتی ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا حالت نماز میں خواتین کا چہرہ چھپا کر ( نقاب ڈال کر) نماز پڑھنا جائز ہے ؟ یا حالت احرام کی طرح چہرہ کھلا رہنا ضروری ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس وقت اگر کوئی اجنبی آدمی موجود نہ ہو تو عورت کے لیے چہرہ کھلا رکھنا جائز ہے اور کسی اجنبی کی موجودگی میں چہرہ ڈھکا ہونا چاہیے لیکن بلاوجہ چہرہ ڈھانپنا محض تکلف ہے۔ پھر عام حالت کو حالت احرم پر قیاس کرنا درست نہیں کیونکہ حالت احرام مخوص افعال کی متقاضی ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:310

محدث فتویٰ

تبصرے