سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(322) نماز میں جوتے اتارنے کا حکم کہاں آیا ہے؟

  • 24332
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 622

سوال

(322) نماز میں جوتے اتارنے کا حکم کہاں آیا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز میں جوتے اتارنے کا خصوصی حکم کہاں آیا ہے، یا ہم نے لازم کیوں جان لیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز کی حالت میں جب نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم   کے جوتے میں نجاست لگی تھی تو جوتا اتارنے کا حکم دیا گیا، جس طرح کہ حدیث میں اس کی صراحت موجود ہے۔ عام حالات میں جوتا پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے، لیکن بغیر جوتے کے نماز پڑھنا افضل معلوم ہوتا ہے، کیوں کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا عام طریقہ یہی تھا کہ سجدے میں دونوں پائوں کی انگلیاں قبلہ رُخ ہوتیں۔ ظاہر ہے کہ جوتوں میں یہ کیفیت مشکل ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:307

محدث فتویٰ

تبصرے