سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(318) کیا ننگے سر نماز پڑھنے سے نماز مکروہ ہو جاتی ہے؟

  • 24328
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 520

سوال

(318) کیا ننگے سر نماز پڑھنے سے نماز مکروہ ہو جاتی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں ایک دن ننگے سَر نماز پڑھ رہا تھا نماز کے بعد ایک شخص نے مجھے کہا کہ تمہاری نماز مکروہ ہو گئی ہے کیا نماز کے دوران سَر پر کپڑا رکھنا لازمی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بحالتِ نماز کسی حدیث میں سَر پر کپڑا رکھنا ضروری قرار نہیں دیا گیا۔ البتہ سَر ڈھانپنا عام زندگی کا شعار ہونا چاہیے۔ ننگے سَر رہنا مروّت اور عادات نبوی کے خلاف ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:305

محدث فتویٰ

تبصرے