السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
’’الصّلوٰة خَیرٌ مِّنَ النَّوم‘‘ کے الفاظ اذان میں کب شامل کیے گئے۔ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں یہ الفاظ اذان میں شامل تھے۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
’’الصَّلٰوة خَیرٌ مِن النَّوم‘‘ کو بذاتِ خود رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان میں شامل کیا تھا۔ ابومحذورہ رضی اللہ عنہ کو اذان کی تعلیم کے دوران فرمایا:
’فَإِن کَانَت صَلٰوةُ الصُّبحِ قُلتَ: اَلصَّلٰوةُ خَیرٌ مِّنَ النَّومِ۔ اَلصَّلٰوةُ خَیرٌ مِّنَ النَّومِ۔‘سنن أبی داؤد، باب کیف الاذان،رقم:۵۰۰
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب