سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(246) کیا یہ صحیح ہے کہ نومولود کے دائیں کان میں اذان اور بائیں میں اقامت کہی جائے؟

  • 24256
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 595

سوال

(246) کیا یہ صحیح ہے کہ نومولود کے دائیں کان میں اذان اور بائیں میں اقامت کہی جائے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بچے کے کان میں اذان کتنے دن کے اندر کہی جائے؟ آیا دائیں کان میں اذان اور بائیں میں اِقامت یا دونوں میں اذان دی جائے؟ (ڈاکٹر حق نواز قریشی، راولپنڈی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس بارے میں جو حدیث وارد ہے، اس میں یہ ہے کہ دائیں کان میں اذان اور بائیں میں اِقامت اور اس میں ہے کہ ولادت والے دن اذان کہی جائے۔ لیکن اس حدیث کو علامہ البانی  رحمہ اللہ  نے ضعیف قرار دیا ہے۔ (سلسلة الاحادیث الضعیفۃ:۱؍۴۹۳)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:219

محدث فتویٰ

تبصرے