سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(237) مؤذن کی تنخواہ کا کیا حکم ہے؟

  • 24247
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 529

سوال

(237) مؤذن کی تنخواہ کا کیا حکم ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مؤذّن کے بارے میں یہ ہے کہ مؤذن ایسا ہونا چاہیے جو تنخواہ نہ لے، مگر سعودیہ کے اندر مؤذّن تنخواہ لیتا ہے کیا یہ جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس طرح مؤذّن جو کچھ وصول کرتا ہے، یہ بھی پابندیٔ وقت کا حقیر سا صلہ ہوتا ہے۔ سعودیہ میں مؤذنین کے رواتب کا اہتمام اسی بنیاد پر ہوتاہے۔ دوسرا وہ بیت المال سے ہوتا، جس میں جملہ مسلمانوں کا حق ہے۔ اس کے باوجود حتی المقدور فرض ہذا کو مفت سرانجام دینے کی سعی کرنی چاہیے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:216

محدث فتویٰ

تبصرے