سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(233) کونسی نمازوں میں دوہری اور کونسی نمازوں میں اکہری تکبیر کہنا سنت ہے؟

  • 24243
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 804

سوال

(233) کونسی نمازوں میں دوہری اور کونسی نمازوں میں اکہری تکبیر کہنا سنت ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کونسی نمازوں میں دوہری تکبیر کہنا سنت ہے؟اور کن نمازوں میں اکہری تکبیر کہنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بعض اہلِ علم کا کہنا ہے کہ جس نماز کے لیے اذان دوہری ہو ا س کی تکبیر بھی دوہری ہونی چاہیے۔ دلیل میں وہ حدیث ابومحذورہ پیش کرتے ہیں جو کتب سنن و مسلم وغیرہ میں موجود ہے۔ باقی عام حالات میں تکبیر اکہری کہی جائے۔ یاد رہے بلا تخصیص کسی بھی نماز کے لیے دوہری اذان ہو سکتی ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:215

محدث فتویٰ

تبصرے