سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(227) ایک وقت میں ایک سے زیادہ اذانوں کا کیسے جواب دیں؟

  • 24237
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 743

سوال

(227) ایک وقت میں ایک سے زیادہ اذانوں کا کیسے جواب دیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک اذان کا جواب دینے کی صورت میں دوسری طرف سے اذانیں ہو رہی ہیں کیا اُن کا بھی  جواب دینا پڑے گا یا ایک ہی اذان کا جواب کافی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اصلاً تو ایک ہی اذان کا جواب ہے لیکن عمومِ حدیث اِذَا سَمِعتُمُ المُؤَذِّنُ، فَقُولُوا: مِثلَ مَا یَقُولُ (صحیح البخاری،بَابُ مَا یَقُولُ إِذَا سَمِعَ المُنَادِی، رقم:۶۱۱، صحیح مسلم،رقم:۳۸۳) کے پیشِ نظر کوئی متعدد اذانوں کا جواب دینا چاہے تو دے سکتا ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:211

محدث فتویٰ

تبصرے