سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(226) چھوٹے بچوں کے بڑوں کے درمیان کھڑا ہونا کیسا ہے؟

  • 24236
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 637

سوال

(226) چھوٹے بچوں کے بڑوں کے درمیان کھڑا ہونا کیسا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

با جماعت نماز میں اکثر لوگ چھوٹے بچوں کو اپنے ساتھ اگلی صف میں کھڑا کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے صف عجیب صورت اختیار کر لیتی ہے، کیا ایسا کرنا درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تمییز رکھنے والے اور ادب و آداب جاننے والے بچے کا صف میں کھڑے ہونے کا جواز چاہے۔ خواہ پہلی صف ہی ہو۔

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما  منیٰ میں سواری سے اُتر کر صف میں شامل ہو گئے تھے۔ صحیح البخاری،بَابُ سُترَۃُ الإِمَامِ سُترَۃُ مَن خَلفَہُ،رقم:۴۹۳

حضرت انس رضی اللہ عنہ  کے ساتھ ایک یتیم بچے نے صف بندی کی تھی۔ صحیح البخاری،باب وضوء الصبیان …الخ ،رقم:۸۶۰

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب المساجد:صفحہ:209

محدث فتویٰ

تبصرے