مسلمانوں کا مقبرہ کا درخت مسجد کے مصرف میں یا اپنے ذاتی کام میں لا سکتے ہیں یا نہیں؟
_________________________________________________________
مقبرہ بھی وقف ہوتا ہے اور مسجد بھی وقف ے۔ ایک وقف کا مال دوسرے وقف میں لگانا درست ہے۔ لیکن اپنے کام میں لانا درست نہیں ہے۔ واللہ أعلم بالصواب
(مولانا) عبد السلام بستوی، اہل حدیث دہلی جلد نمبر ۹، ش نمبر ۱)
تشریح:… قبرستان کا متولی اپنے ذاتی کام میں استعمال کر سکتا ہے اور اپنے دوست احباب یا اقرباء کو عطیہ کے طور پر دے سکتا ہے۔ جیسا کہ وقف شدہ باغ سے باغ کا متولی خود بھی کھا سکتا ہے اور اپنے احباب کو بھی کھلا سکتا ہے۔ کتب حدیث باب الاقاف کا مطالعہ کریں۔