سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(217) کیا ریل گاڑی میں نماز ادا کی جا سکتی ہے؟

  • 24227
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 515

سوال

(217) کیا ریل گاڑی میں نماز ادا کی جا سکتی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ریل گاڑی میں عموماً لوگ نماز پڑھتے ہیں۔ اس میں بھی اختلاف ہے اس کی بھی وضاحت فرمائیں!


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بعض روایات میں کشتی میں نماز پڑھنے کا جواز ہے۔ ملاحظہ ہو!المنتقٰی:باب الصلوٰۃ فی السفینۃ۔ تو اس سے ریل میں نماز پڑھنے کے جواز کی بھی دلیل لی جا سکتی ہے جیسے بھی ممکن ہو کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر۔قرآن میں ہے :

﴿ لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفسًا اِلَّا وُسعَھَا﴾(البقرۃ :۲۸۶)

’’اﷲ کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔‘‘

ہاں البتہ اگر آسانی سے زمین پر نماز پڑھنے کا موقع میسر آجائے تو پھر نیچے ہی پڑھنی چاہیے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب المساجد:صفحہ:203

محدث فتویٰ

تبصرے