سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(214) عورت مردوں کی گزرگاہ میں نماز ادا کرے یا قضا کرے؟

  • 24224
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 523

سوال

(214) عورت مردوں کی گزرگاہ میں نماز ادا کرے یا قضا کرے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اسلام میں عورت کے لئے پردہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ان مقامات پر جہاں خواتین کے لئے پردہ کابندوبست نہ ہو یا جہاں سے مرد حضرات کا زیادہ گزر ہو تو کیا وہاں عورتوں کی نماز ہوجائے گی؟اور اگر عورت بے پردگی کی وجہ سے نماز قضا کرلے اور بعد میں کسی پردہ والی جگہ نماز ادا کرلے تو اس بارے میں شرعی طور پر کیا حکم ہوگا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت باپردہ جہاں بھی نماز ادا کرے، بامر مجبوری ہوجائے گی۔ حتیٰ المقدور کوشش کرنی چاہئے کہ نماز قضا کی بجائے اپنے وقت میں ادا ہو۔﴿ لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفسًا اِلَّا وُسعَھَا﴾ (البقرۃ: ۲۸۶)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب المساجد:صفحہ:201

محدث فتویٰ

تبصرے