سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(213) بے پردگی کے مقام پر عورت کا نماز پڑھنا

  • 24223
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 608

سوال

(213) بے پردگی کے مقام پر عورت کا نماز پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اسلام میں عورت کے لیے اجنبی مردوں سے پردہ لازمی قرار دیا گیا ہے، اس ضمن میں عرض ہے کہ اُن مقامات پر جہاں خواتین کے لیے پردے کا بندوبست نہ ہو، مثلاً: دورانِ سفر (سٹرک) یا پارک وغیرہ اور بالخصوص گورنمنٹ کے ہسپتال میں جہاں عام وارڈز اور لان وغیرہ میں خواتین کے لیے نماز ادا کرنے کے لیے پردے والی جگہ نہ ہو۔ تو کیا بوقت ِ نماز عورت کھلے میدان یا ہسپتال کے اس حصے میں نماز ادا کر سکتی ہے جہاں مرد حضرات کا زیادہ گزر ہو؟ اگر عورت بے پردگی کی وجہ سے نمازِ قضاء کر لے اور بعد میں کسی پردے والی جگہ میں نماز ادا کرے تو کیا یہ درست ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پردے کے ساتھ عورت جہاں بھی نماز ادا کرے بامرِ مجبوری ہو جائے گی۔ (ان شاء اللہ )

حتی المقدور کوشش کرنی چاہیے کہ نمازِ قضاء کی بجائے ادا ہی ہو: ﴿ لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفسًا اِلَّا وُسعَھَا﴾ (البقرۃ: ۲۸۶)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب المساجد:صفحہ:201

محدث فتویٰ

تبصرے