سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(201) گھر میں عورت اور مرد کا صف میں برابر کھڑا ہونا

  • 24211
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 587

سوال

(201) گھر میں عورت اور مرد کا صف میں برابر کھڑا ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گھر میں عورتیں اور مرد نماز پڑھیں تو کیا وہ برابر کھڑے ہو سکتے ہیں؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ مرد کے برابر کھڑے ہو کر عورت نماز نہ پڑھے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

گھر میں جماعت کی صورت میںعورتیں پیچھے کھڑی ہوں۔ چاہے وہ اکیلی کیوں نہ ہو اور عدمِ جماعت کی صورت میں برابر کھڑے ہونے کا کوئی حرج نہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب المساجد:صفحہ:194

محدث فتویٰ

تبصرے