سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(200) خواتین کا گھر میں اذان سے پہلے نماز پڑھنا

  • 24210
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1165

سوال

(200) خواتین کا گھر میں اذان سے پہلے نماز پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارا گھر مسجد کے قریب ہے۔ ہماری عورتیں مسجد کی بجائے گھر میں نماز پڑھتی ہیں کیا یہ اذان سے پہلے نماز پڑھ سکتی ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز کا وقت ہو چکا ہو تو عورت گھر میں اذان سے قبل بھی نماز پڑھ سکتی ہے کیونکہ اوّل وقت نماز ادا کرنے کی شریعت میں ترغیب وارد ہے۔ دوسرا اذان کے دعوتی کلمات (حی علی الصلوٰۃ اور حی علی الفلاح) کا زیادہ تر تعلق ان لوگوں سے ہے جن کو باجماعت نماز ادا کرنے کا مکلف بنایا گیا ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب المساجد:صفحہ:194

محدث فتویٰ

تبصرے