سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(197) مسجد میں محراب کی شرعی حیثیت

  • 24207
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 704

سوال

(197) مسجد میں محراب کی شرعی حیثیت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مسجد کامحراب دَورِ نبوی یا خلفائے راشدین سے ثابت ہے ؟ کیا مسجد میں ضروری ہے کہ محراب بھی بنایا جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

علامہ شمس الحق عظیم آبادی نے عون المعبود: ۱۰/۱۸۰، میں بعض روایات نقل کی ہیں۔ جن سے مسجد میں محراب کے جواز کا استدلال کیا ہے اور ہمارے شیخ محدث روپڑی رحمہ اللہ  بھی جواز کے قائل ہیں۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! فتاویٰ نذیریہ(۱/۳۰۷ تا ۳۱۹)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب المساجد:صفحہ:193

محدث فتویٰ

تبصرے