سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(189) کیا غصب شدہ زمین پر نماز جائز ہے ؟

  • 24199
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 552

سوال

(189) کیا غصب شدہ زمین پر نماز جائز ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا غصب شدہ زمین پر نماز جائز ہے ؟ (ابوحذیفہ، چو نیاں)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس مسئلہ میں اہل علم کا اختلاف ہے ۔ حنابلہ کی اس کے بارے میں دو روایتیں ہیں ،ایک جواز کی اور دوسری عدمِ جواز کی۔اسی طرح امام ابوحنیفہ  رحمہ اللہ ،مالک  رحمہ اللہ اور شافعی رحمہ اللہ  بھی ایک قول کے مطابق جواز کے قائل ہیں۔ صاحب ِالمہذب فرماتے ہیں:

’’غصب شدہ زمین میں نماز ناجائز ہے ،کیونکہ یہاں اگرسکونت حرام ہے تو اس مقام پر نماز پڑھنا بطریق اولیٰ ناجائز ہوگا۔اگر کوئی یہاں نماز پڑھ لے تو نماز درست ہوگی، کیونکہ منع کا تعلق نماز سے مخصوص نہیں جواس کی صحت سے مانع ہو۔‘‘

امام نووی رحمہ اللہ  رقم طراز ہیں :’’غصب شدہ زمین میں نماز بالاجماع حرام ہے اور ہمارے نزدیک اور جمہور فقہا اور اصحابِ اُصول کے ہاں نماز پڑھ لی جائے تو درست ہوجائے گی۔‘‘

میرا رجحان بھی اِسی قول کی طرف ہے کیونکہ نہی کا تعلق نفس نماز سے نہیں جو صحت ِنماز سے مانع ہو۔ تفصیل کیلئے ملاحظہ ہو: المجموع شرح المہذب 195/3،اور المغنی:479/2،۴۷۷۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب المساجد:صفحہ:189

محدث فتویٰ

تبصرے