سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(172) کیا جمعہ کے دن کا غسل ،فرضی غسل کی طرح کریں گے؟

  • 24182
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 763

سوال

(172) کیا جمعہ کے دن کا غسل ،فرضی غسل کی طرح کریں گے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

غسل جنابت فرض ہے تو کیا جمعہ کے دن کا غسل فرضی غسل کی طرح کرنا سنت ہے یا کہ صرف نہالینا کافی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

غسلِ جنابت مخصوص صفت کے ساتھ ہونا چاہیے۔ جس طرح کہ حضرت عائشہ اور میمونہ رضی اللہ عنہا کی روایات میں ’’صحیح بخاری‘‘ وغیرہ میں ذکرہے، اور اگر کسی وقت عام غسل کی طرح اس غسل کو کر لیا جائے تو فرض پھر بھی ادا ہو جائے گا۔( فتح الباری:390/1) اور بلا جنابتِ غسل عام غسل کی طرح کافی ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:176

محدث فتویٰ

تبصرے