سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(169) حیض ، نفاس، اور جنابت غسل کا طریقہ ایک ہی ہے یا مختلف؟

  • 24179
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1241

سوال

(169) حیض ، نفاس، اور جنابت غسل کا طریقہ ایک ہی ہے یا مختلف؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حیض ، نفاس، اور جنابت غسل کا کیا ایک ہی طریقہ ہے؟ اگر مختلف ہے تو احادیث کی روشنی میں بتائیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حیض ، نفاس اور جنابت کے غسل کا طریقہ قریباً ایک جیسا ہے، البتہ حیض و نفاس کے غسل میں مخصوص مقام کی صفائی کا ازالۂ نجاست کے لیے خصوصی اہتمام ہونا چاہیے۔ بالوں کو کھول کر کنگھی کرنی چاہیے۔ استنجاء کے بعد غسل سے پہلے وضوہونا چاہیے۔ پانی بالوں کی جڑوں تک پہنچایا جائے، پھر سَر میں تین چُلو پانی بہایا جائے۔ سَر کا خلال پہلے دائیں طرف ہو پھر بائیں طرف سے اور پھر سارے جسم پر پانی بہا دیا جائے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:174

محدث فتویٰ

تبصرے