سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(167) کیا میاں بیوی کے ننگے ہونے سے غسل واجب ہو جائے گا؟

  • 24177
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 821

سوال

(167) کیا میاں بیوی کے ننگے ہونے سے غسل واجب ہو جائے گا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب میاں بیوی دونوں ننگے ہو جائیں تو کیا غسل واجب ہوجاتا ہے؟ حالانکہ انہوں نے مباشرت یا مجامعت نہیں کی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دخول کے بغیر غسل واجب نہیں ہوتا۔ یعنی جب مرد عورت سے جماع کرے خواہ مَنی کا انزال ہو یا نہ ہو غسل لازم ہوجاتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے:

’ اِذَا التَقَی الخِتَانُ الخِتَانَ، فَقَد وَجَبَ الغُسلُ۔‘ سنن الکبریٰ للبیهقی،بَابُ وُجُوبِ الْغُسْلِ بِالْتِقَاء ِ الْخِتَانَیْنِ،رقم:۷۶۶،صحیح مسلم،بَابُ نَسْخِ الْمَاء ُ مِنَ الْمَاء ِ وَوُجُوبِ الْغُسْلِ بِالْتِقَاء ِ الْخِتَانَیْنِ،رقم:۳۴۹

’’دونوں (کی) شرم گاہیں آپس میں مل جائیں تو غسل واجب ہوگیا۔‘‘

دوسری حدیث میں ہے، رسول اللہ ﷺنے فرمایا:

’ اِذَا جَلَسَ بَینَ شُعَبِهَا الأَربَعِ ثُمَّ جَهَدَهَا، فَقَد وَجَبَ الغُسلُ۔‘ صحیح البخاری،بَابٌ: إِذَا التَقَی الخِتَانَانِ،رقم:۲۹۱

 ’’آدمی جب عورت کے ہاتھ پائوں کے درمیان بیٹھ جائے۔ پھر اُسے مشقت میں ڈال دے تو غسل واجب ہوگیا۔‘‘

ان دلائل سے معلوم ہوا کہ وجوب ِغسل کے لیے دخول شرط ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:173

محدث فتویٰ

تبصرے