سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(161) الکحل ملی دواؤں کے استعمال سے وضوء کرنا

  • 24171
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 553

سوال

(161) الکحل ملی دواؤں کے استعمال سے وضوء کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہومیو پیتھک دوائی کی خوراک ایک دو قطرے دی جاتی ہے ،اس میں الکحل شامل ہوتی ہے۔ کیا ایک دو قطرے دوا پینے سے وضوٹوٹ جائے گا؟ کیونکہ شراب پینے سے وضوٹوٹ جاتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اصلاً ایسی دوائی کا استعمال ہی درست نہیں بصورتِ دیگر احتیاط کا تقاضا ہے کہ وضوکر لیا جائے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:171

محدث فتویٰ

تبصرے