سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(159) کیا عورت کا وضو اپنے بچے کا پاخانہ دھونے سے ٹوٹ جائے گا؟

  • 24169
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 628

سوال

(159) کیا عورت کا وضو اپنے بچے کا پاخانہ دھونے سے ٹوٹ جائے گا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت باوضوہو کر اپنے بچے کا پاخانہ دھوئے تو کیا اس کا وضوٹوٹ جاتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بچے کا پاخانہ دھونے سے وضوٹوٹ جاتا ہے، لہٰذا اس صورت میں دوبارہ وضوکرنا چاہیے۔

فقیہ ابن قدامہ فرماتے ہیں:

’ وَلَا فَرقَ بَینَ ذَکَرِ الصَّغِیرِ وَالکَبِیرِ۔ وَ بِهٖ قَالَ عَطَاءٌ، وَالشَّافِعِیُّ، وَ اَبُو ثَورٍ۔‘ المغنی : ۱؍ ۲۴۳

’’اس مسئلے میں بڑے اور چھوٹے میں کوئی فرق نہیں۔ عطاء شافعی اور ابو ثور کا بھی یہی مسلک ہے۔‘‘

پھر فرماتے ہیں کہ ہمارے لیے عمومی حدیث دلیل ہے۔

’ مَن مَسَّ الذَکَرَ فَلیَتَوَضَّأ، وَ لِاَنَّهٗ ذَکَرُ آدَمِیٍّ مُّتَّصِلٌ بِهٖ۔‘

’’جس کا ہاتھ عضو خاص کو لگ جائے وہ وضوکرے کیونکہ آدمی کا عضو اس سے متصل ہی ہوتا ہے۔‘‘

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:170

محدث فتویٰ

تبصرے