سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(145) پیشاب کے قطروں کے عارضہ میں مبتلا شخص کا حکم

  • 24155
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 685

سوال

(145) پیشاب کے قطروں کے عارضہ میں مبتلا شخص کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

محترم مجھے پیشاب کے قطرے آنے کا عارضہ ہے ۔ نماز میں میرے لیے کیا حکم ہے ؟ کیا بار بار وضوکرنا پڑے گا یا صرف ایک ہی وضوسے نماز پڑھتارہوں؟ اور پھر کپڑے کے بارے میں کیا حکم ہے ممکن ہے قطرہ کپڑے سے بھی لگ جاتا ہو۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پیشاب کے قطرہ کی بیماری کی صورت میں حکم یہ ہے کہ ہر نماز کے وقت ایک دفعہ وضوکر لیا کریں کافی ہے۔ جب شرمگاہ کو دھوئیں تو لگوٹی باندھ لیں تاکہ نجاست پھیل کر کپڑوں اور بدن کو نہ لگے۔ قرآن میں ہے:﴿فَاتَّقُوا اللّٰه مَا اسْتَطَعتُم﴾(التغابن:۱۶)، ﴿لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفسًا اِلَّا وُسعَھَا﴾ (البقرة:۲۸۷)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:158

محدث فتویٰ

تبصرے