سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(144) کیا اونٹ کا گوشت کھانے سے وضوء کرنا لازمی ہے ؟

  • 24154
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 565

سوال

(144) کیا اونٹ کا گوشت کھانے سے وضوء کرنا لازمی ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اونٹ کا گوشت کھانے سے وضوٹوٹ جاتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اونٹ کا گوشت کھانے سے وضوٹوٹ جاتا ہے، راجح مسلک یہی ہے۔ سنن ابی دائود میں حضرت البراء بن عازب  رضی اللہ عنہ  سے مروی ہے کہ

’ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ عَنِ الْوُضُوءِ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ؟ فَقَالَ تَوَضَّئُوا مِنْهَا ‘سنن أبی داؤد،بَابُ الْوُضُوء ِ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ،رقم:۱۸۴،سنن ابن ماجه،بَابُ مَا جَاءَ فِی الْوُضُوءِ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ،رقم:۴۹۴،صحیح مسلم،بَابُ الْوُضُوءِ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ،رقم:۳۶۰

’’رسول اللہﷺ سے اونٹ کے گوشت سے وضوکرنے کے بارے میں سوال ہوا تو آپﷺنے فرمایا: کہ اس سے وضوکیا کرو۔‘‘

امام نووی رحمہ اللہ   فرماتے ہیں کہ دلیل کے اعتبار سے یہ مسلک زیادہ پختہ ہے ۔اگرچہ جمہور کا مسلک اس کے خلاف ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! عون المبعود (۱؍۷۲۔۷۳)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:158

محدث فتویٰ

تبصرے