سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(141) اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

  • 24151
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 670

سوال

(141) اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، تفصیلاً جواب دیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، راجح مسئلہ یہی ہے۔ سنن ابوداود میں حضرت براء بن عازب  رضی اللہ عنہ  سے مروی ہے:

’ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ عَنِ الْوُضُوءِ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ؟ فَقَالَ تَوَضَّئُوا مِنْهَا ‘ (سنن أبی داؤد،بَابُ الْوُضُوء ِ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ،رقم:۱۸۴،سنن ابن ماجه،بَابُ مَا جَاءَ فِی الْوُضُوءِ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ،رقم:۴۹۴،صحیح مسلم،بَابُ الْوُضُوءِ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ،رقم:۳۶۰)

‘‘رسول اللہ ﷺسے اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا:اس سے وضوکرو۔‘‘

امام نووی رحمہ اللہ   فرماتے ہیں:دلیل کے اعتبار سے یہ مسلک زیادہ پختہ ہے، اگرچہ جمہور کا مسلک اس کے خلاف ہے۔ تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو:عون المعبود (۱؍۷۲،۷۳)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:156

محدث فتویٰ

تبصرے