زید ایک مسجد کا امام بھی ہے اور متولی بھی، مسجد کی کچھ جائداد ہے۔ یعنی دکانیں وغیرہ، عمرو ایک غریب شخص نے ان سے اپنی غربت اور مجبوری ظاہر کر کے کرایہ میں رعایت کی درخواست کی، جو زید نے مان لی حالانکہ دوسرے لوگ اس سے زیادہ کرایہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ کیا زید کسی کو رعایت دینے کا حق رکھتا ہے۔
__________________________________________________________________________
جواب:… جہاں تک میری تحقیق ہے، زید کو اپنی ذاتی جائداد میں تو رعایت دینے کا حق حاصل ہے مگر وقف میں جس کا وہ امین ہے یہ حق حاصل نہیں ہے۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۴ ش نمبر ۷)