سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(138) فجر کے وقت وضو کرکے پہنی ہوئی جرابوں پر باقی تمام نمازوں کے وقت مسح کرنا

  • 24148
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 566

سوال

(138) فجر کے وقت وضو کرکے پہنی ہوئی جرابوں پر باقی تمام نمازوں کے وقت مسح کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگرصبح کی نماز کے لیے مکمل وضوکرکے جرابیں پہن لی جائیں تو کیا باقی نمازوں میں وضوکرتے وقت جرابوں پر مسح کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جرابوں یا موزوں پر مسح کی مدت ایک دن اور ایک رات بیان ہوئی ہے، بشرطیکہ آدمی مسافر نہ ہو اور مسافر کے لیے تین دن اور انکی راتیں ہیں۔ ( صحیح مسلم،بَابُ التَّوْقِیتِ فِی الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ ،رقم:۲۷۶)

لہٰذا اتنی مدت کے اندر مسح کرنا جائز ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:155

محدث فتویٰ

تبصرے