سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(136) موزوں اور جرابوں پر مسح کی مدت کب شروع ہو گی

  • 24146
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1472

سوال

(136) موزوں اور جرابوں پر مسح کی مدت کب شروع ہو گی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

موزوں اور جرابوں پر مدتِ مسح کب شروع ہوتی ہے۔ ایک آدمی ظہر کے وقت وضوکرکے موزے پہنتا ہے اس کی مدتِ مسح وضوٹوٹنے سے شروع ہوگی یا کہ ظہر کی نماز سے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسئلہ ہذا میں اہل علم کا راجح مسلک یہ ہے کہ مسح کی مدت وضوٹوٹنے کے بعد پہلے مسح سے شروع ہو گی، کیونکہ نبیﷺ نے مسح کی مدت مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات جبکہ مسافر کے لیے تین دن اور ان کی راتیں مقرر فرمائی ہیں۔

( صحیح مسلم،بَابُ التَّوْقِیتِ فِی الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّیْنِ ،رقم:۲۷۶)

مثلاً ایک غیر مسافر شخص نے ظہر کے وقت وضوکیا، پھر ظہر اور عصر کے درمیان بے وضوہو گیا تو اس کی مدتِ مسح عصر سے شروع ہو کر کل عصر تک ہو گی اور چوتھے روز اسی وقت مسافر کی مدت بھی ختم ہو جائے گی۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:154

محدث فتویٰ

تبصرے