السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہر وقت با وضورہنا کیسا ہے ؟ کیا ہر وضوکے بعد دو رکعت پڑھنا ضروری ہوں گی؟اگر کسی وضوکے بعد ’’تحیۃ الوضوء‘‘ پڑھے اور کبھی نہ پڑھے تو کیسا ہے تحیۃ الوضوادا نہ کرنے کی صورت میں بھی باوضورہنا افضل ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
باوضورہنا باعثِ فضیلت ہے اور وضوکے بعد دو رکعت ادا کرنے کی صرف ترغیب ہے، واجب نہیں۔ یعنی ’’تحیۃ الوضوء‘‘ صرف مستحب ہے۔ کوئی دوسری نماز بھی اس کے قائم مقام ہو جاتی ہے۔ وضوکے بعد اگر دو رکعت نہ بھی پڑھی جائیں تو کوئی حرج نہیں، البتہ حسنِ نیت پر وضوکا ثواب ضرور ملے گا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب