سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

امام کا خطبہ کے لیے بیٹھنا اور لوگوں کا جزاک اللہ خیرا کہنا

  • 241
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 921

سوال

امام کا خطبہ کے لیے بیٹھنا اور لوگوں کا جزاک اللہ خیرا کہنا

سوال: بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں نے اکثر دیکھا ہے کہ جب امام صاحب جمعہ نماز کا خطبہ دے لیتے ہیں اور بیٹھنے لگتے ہیں تو لوگ "جزاک اللہ خیرا" کہتے ہیں۔کیا یہ سنت طریقہ ہے۔اور کیا اس میں کوئی حرج ہے۔

جواب: اس موقع پر اپنے لیے یا خطیب کے لیے یا کسی بھی کے لیے دعاء کی جاسکتی ہے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ یہی وقت مقبولیت کا وقت ہو ۔
اور "جزا ک اللہ خیرا " بھی ایک دعاء ہی تو ہے ۔
لیکن یہ بات یاد رہے کہ بآواز بلند دعاء کرنا اللہ تعالى نے منع فرمایا ہے :
ادْعُواْ رَبَّكُمْ تَضَرُّعاً وَخُفْيَةً إِنَّهُ لاَ يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ [الأعراف : 55]
اپنے رب سے تضرع کے ساتھ اور چپکے چپکے دعاء مانگو ، یقنا وہ حدیں پھلانگنے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔

تبصرے