سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(86) رمضان میں نمازِ ظہر کے بعد مسواک کرنا

  • 24096
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 598

سوال

(86) رمضان میں نمازِ ظہر کے بعد مسواک کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا رمضان کے دنوں میں نمازِ ظہر کے بعد مسواک کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

روزے کی حالت میں مسواک کرنا جائز ہے۔ رمضان میں مسواک ہر وقت کرنی جائز ہے۔ ظہر سے پہلے ہو یا بعد۔ حدیث میں ہے:

’ رَأَیتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ سَلَّمَ  مَا لَا أُحصِی یَتَسَوَّكُ ،وَهُوَ صَائِمٌ ‘سنن الترمذی،بَابُ مَا جَاء َ فِی السِّوَاكِ لِلصَّائِمِ ،رقم:۷۲۵

’’میں نے نبیﷺ کو دیکھا کہ روزہ کی حالت میں کثرت سے مسواک کرتے ۔‘‘

یہ حدیث اپنے عموم کے اعتبار سے سب اوقات کو شامل ہے ۔

   ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:130

محدث فتویٰ

تبصرے