سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(79) مسواک کا سائز اور پکڑنے کا طریقہ

  • 24089
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1017

سوال

(79) مسواک کا سائز اور پکڑنے کا طریقہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسواک کرنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟ اس کاسائز،پکڑنے کا طریقہ اور دانتوں میں کرنے کی پوری کیفیت ذکر فر مائیں۔ (ابو عمار کراچی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسواک لمبائی میں زبان کے مختلف اطراف پر ہونی چاہیے اور چوڑائی میں اسے دانتوں پرمسواک کرنا مسنون ہے ۔مسواک اس آلے کا نام ہے جس کو دانتوں پر پھیرا جاتا ہے ۔شرع میں لمبائی چوڑائی کی کوئی حد مقر ر نہیں،جیسے ممکن ہو پکڑ لے ۔ امام نووی رحمہ اللہ   فرماتے ہیں کہ مستحب یہ ہے کہ مسواک وَن کے درخت کی ہو اور یہ بھی مستحب ہے کہ منہ کی دائیں جانب میں عرض سے مسواک کا آغاز کیا جائے نہ کہ طول میں تا کہ دانتوں کے گوشت سے خون نکلنے نہ پائے۔ (عون المعبود:۱/۷)  مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو۔( المغنی:۱/۱۳۳،۱۳۸)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:127

محدث فتویٰ

تبصرے