سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(72) بیت الخلاء اور غسل خانہ اکٹھا بنانا

  • 24082
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-09
  • مشاہدات : 762

سوال

(72) بیت الخلاء اور غسل خانہ اکٹھا بنانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

موجودہ دور میں بیت الخلاء اور غسل خانہ اکٹھے ہی بنائے جاتے ہیں، اسی میںرفعِ حاجت کے بعد وہیں پر وضوکرنا یا غسلِ جنابت کرنا ہو تو کیا ’’بسم اﷲ‘‘ پڑھنا ہوگی جب کہ وہیں پر بیت الخلاء بھی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بایں صورت بیت الخلاء میں داخل ہونے سے پہلے ’’بسم اللہ‘‘ پڑھے لے یا پھر وضوکرنے سے پہلے باہر آکر ’’بسم اﷲ‘‘ پڑھ کر واپس چلا جائے یا دل ہی دل میں پڑھ لے۔ سب صورتوں کا بالترتیب جواز معلوم ہوتا ہے۔ اصل اسلامی طریقہ کار یہ ہے کہ دونوں مقاموں کو جدا جدا بنایا جائے۔ قصہ ابن عباس رضی اللہ عنہما  وَضعُ المَائِ عِندَ الخَلَاء میں اس امر کی واضح دلیل ہے۔ مروّجہ ہیئت (حالت) استعماری سازش ہے، جس سے اجتناب کی فکر کرنی چاہیے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

كتاب الطہارۃ:صفحہ:123

محدث فتویٰ

تبصرے