السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عورت کو زیرِ ناف صفائی کے لیے لوہے کی چیز (اُسترا وغیرہ) استعمال کرنا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
زیرِ ناف بالوں کی صفائی کے لیے لوہے کی چیز اُسترے وغیرہ کااستعمال کر سکتی ہے بلکہ اصل یہی ہے۔ حدیث میں ہے:
’ وَ تَستَحِدُّ المَغِیبَةُ۔‘ صحیح البخاری، بَابُ تَسْتَحِدُّ المُغِیبَةُ وَتَمْتَشِطُ الشَّعِثَةُ،رقم:۵۲۴۷
مصنوعی اشیاء پوڈر کا استعمال بسا اوقات نقصان کا سبب بن جاتا ہے، مگر اس کے جواز میں شک نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب