السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیاموئے زیرِ ناف اتارنے کے بعد نہانا یا غسل کرنا فرض ہے؟ یہ بات ہمارے گاؤں میں عام ہوگئی ہے۔ شریعتِ اسلامیہ کے مطابق اس کی تھوڑی سی تفصیل اور اس کی آخری حد بیان کردیں۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بایں صورت غسل کرنا نہ فرض ہے نہ واجب۔ کیونکہ فعل ہذا کا شمار غسل کے واجبات میں نہیں۔ یہ آدمی کی مرضی پر منحصر ہے جیسا مناسب سمجھے کر سکتا ہے۔ موئے زیرِ ناف اتارنے کی آخری حد چالیس دن ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب